سلطان محمد الفاتح نے رسول اللہ ﷺ کی قسطنطنیہ کی فتح کی بشارت کو پورا کرنے کا شرف حاصل کیا۔اب ہم پر لازم ہے کہ خلافت کی واپسی ، یہود کو شکست فاش اور روم کی فتح کی بشارت کو حاصل کریں
بسم اللہ الرحمن الرحیم
پریس ریلیز
اللہ سبحانہ و تعالیٰ کی نصرت سے حزب التحریر ولایہ پاکستان نے، عالمی سطح پر حزب التحریر کی جانب سے چلائی جانے والی مہم ،”قسطنطنیہ کی فتح کی بشارت پوری ہو چکی۔۔۔۔جس کے نقش قدم پر مزید بشارتیں پوری ہونی ہیں”، کے تحت ملک بھر میں ایک زبردست عوامی رابطہ اور سوشل میڈیا مہم چلائی۔ حزب نے ایک پمفلٹ ، "مشہور فقیہ اور امیرحزب التحریرعطا ءبن خلیل ابو الرَشتہ کا خطاب، 857ہجری بمطابق 1453 عیسوی میں قسطنطنیہ کی فتح کی یاد میں” کے عنوان سے عوامی مقامات اور سوشل میڈیا پر تقسیم کیا جبکہ وفود کی شکل میں معاشرے کے بااثر افراد تک پہنچایا۔ حزب نے 11 جنوری 2020 کو ٹویٹر پر ایک مہم چلائی جو کہ قومی سطح پر دوسرا بڑا ٹویٹر ٹرینڈ بن گیا اور جس کے نتیجے میں ایک بحث نے جنم لیا اور ساتھ ہی ساتھ امیر حزب التحریر کی تقریر ان ہی کی آواز میں انگریزی اور اردو سب ٹائٹل کے ساتھ سات مختصر حصوں میں جاری کیں۔ حزب نے عوامی مقامات پر مظاہرے کیے جن کے بینرز پر تحریر تھا:”اے افواج پاکستان کے شیرو! سلطان فاتح نے قسطنطنیہ فتح کیا ، تم اس کے نقش قدم پر کشمیر اور الاقصی کو آزاد کراؤ”۔اور 15 جنوری 2020 کو، جو اس سال قسطنطنیہ کی فتح کے دن ، 20 جمادی الاول کا دن ہے، حزب التحریر ولایہ پاکستان نے امیر حزب التحریر کی تقریر کے حوالے سے مختلف اجتماعات منعقد کیے جس میں انہوں نے کہا، ” رسول اللہﷺ نےبشارت دی تھی کہ قسطنطنیہ فتح ہوگا، روم فتح ہوگا ، نبوت کے طریقے پر خلافت دوبارہ قائم ہوگی، یہود سے جنگ لڑی جائےگی اور انہیں بھر پور طریقے سے شکست ہو گی۔ ۔۔۔۔۔ اللہ کی سنت یہ ہے کہ ہم اللہ( کے دین )کی مدد کریں اور وہ ہمیں کامیابی سے ہمکنار کرے اورہم اس کا قانون نافذ کریں اور اس کی ریاست یعنی خلافت، کے ڈھانچے کو مستحکم کریں، اور اس کی راہ میں لڑنے کے لیے ہر اس چیز اور صلاحیت کو جمع کریں جو ہم کرسکتے ہیں”۔
یقیناً اب یہ ہم پر ہے کہ ہم خلافت کی واپسی کی بشارت کو حاصل کریں تا کہ ہم اللہ سبحانہ و تعالیٰ کی وحی کی بنیاد پر حکمرانی قائم کرکے اپنے آپ کو مضبوط کریں۔ خلافت اپنے اداروں کے ذریعے امت کے وسائل کو اسکے حقیقی پوٹینشل پر استعمال کرے گی۔ خلافت کی افواج استعماری طاقتوں کے اثرورسوخ سےکامل طور پر آزاد اور پاک ہو گی اور اسی وجہ سے اسے بغیر کسی رکاوٹ کے اسلام اور مسلمانوں کے تحفظ کے لیے حرکت میں لایا جائے گا۔ خلافت کا سیاسی میڈیم اور عدلیہ کرپٹ مغربی تہذیب کے کفر اثرات سے مکمل طور پر پاک ہو گی اور یوں حکمرانوں کا احتساب یقینی بنایا جائے گا جس کی بنیاد صرف اور صرف قرآن و سنت ہو گی۔ خلافت کی معیشت استعماری استحصال سے محفوظ ہو گی جس کے باعث امت کے بے شمار وسائل کو معیشت کی تعمیر کے لیے استعمال میں لایا جائے گا جو اپنے تمام شہریوں کی ضروریات کو پورا کرے گی اور اس کے ساتھ ہی مضبوط صنعتی شعبہ جنم لے گا جو مضبوط اور موثر فوجی قوت کے لیے لازمی ہے۔ تو آئیں افواج میں موجود اپنے شیروں سے، مشہور فقیہ عطا بن خلیل ابو الرَشتہ کی قیادت میں خلافت کے قیام کی جدوجہد کرنے والی جماعت، حزب التحریر کو خلافت کے قیام کے لیے نصرہ دینےکا مطالبہ کر کے کامیابی و عزت کے نئے دور کا آغاز کریں ۔ اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے فرمایا، وَيَوۡمَٮِٕذٍ يَّفۡرَحُ الۡمُؤۡمِنُوۡنَۙ بِنَصۡرِ اللّٰهِؕ يَنۡصُرُ مَنۡ يَّشَآءُ ؕ وَهُوَ الۡعَزِيۡزُ الرَّحِيۡمُۙ "اور اُس روز مومن اللہ کی نصرت سے خوش ہوجائیں گے۔ وہ جسے چاہتا ہے مدد دیتا ہے اور وہ غالب اور مہربان ہے”(الروم، 5-4)۔
ولایہ پاکستان میں حزب التحریر کا میڈیا آفس
ختم شد