مسجد الاقصیٰ ا ور فلسطین اقوام متحدہ، اسلامی تنظیم اور مذمتی قراردادوں سے نہیں بلکہ خلافت تلے منظم جہاد سے آزاد ہوں گے
بسم اللہ الرحمن الرحیم
پریس نوٹ
حزب التحریر ولایہ پاکستان نے مسجد الاقصیٰ اور فلسطین کی آزادی کے لیے پاکستان کے بڑے شہروںمیں مظاہرے کیے۔ مظاہرین نے بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر تحریر تھا: "پاک فوج حرکت میں آؤ، فلسطین کو آزاد کراؤ” اور”اقوام متحدہ، عرب یا اسلامی لیگ کی قراردادیں نہیں، صرف خلافت تلے منظم جہاد فلسطین کو آزاد کرائے گا"۔
خلافت کےانہدام کے بعد مسلم علاقوں میں بننے والی قومی حکومتوں نے کبھی بھی الاقصیٰ اور فلسطین کی آزادی کے لیے سنجیدہ اور مخلصانہ کوشش نہیں کی بلکہ ہر سانحے کے بعد ان قومی حکومتوں کے حکمران امت کے شدید غصے کو ٹھنڈا کرنے کے لیے عرب یا اسلامی لیگ کے نام پر جمع ہوکر یہودی وجود کے خلاف مذمتی قرارداد کی منظوری اور بین الاقوامی برادری اور اقوام متحدہ سے کردار ادا کرنے کا مطالبہ کرکے منتشر ہو جاتے ہیں۔ امت نے جب کبھی ان حکمرانوں سے مسلم افواج کو حرکت میں لانے کا مطالبہ کیا تو انہوں نے معاشی و فوجی کمزوری کے بہانے پیش کیے لیکن یہ حکمران مغربی طاقتوں کے مفادات کی نگہبانی کے لیے اقوامِ متحدہ کے جھنڈے تلے دنیا کے کسی بھی کونے میں مسلم افواج کو بھیجنےپر ہمیشہ تیار رہتے ہیں اور افواج کو روانہ بھی کرتے ہیں۔ آج بھی پاکستان، ایران ، سعودی عرب اور ترکی بالترتیب پاکستان کے قبائلی علاقوں ، شام، یمن اور کرد مسلمانوں سے لڑنے کے لیے افواج کو حرکت میں لاتے ہیں اور اپنے ہی وسائل سے اربوں ڈالر خرچ بھی کرتے ہیں۔ الاقصیٰ اور فلسطین پہلے بھی خلافت اور اس کی افواج نے ہی آزاد کرائے تھے اور ان کی حفاظت کی تھی اور اب بھی ان کی آزادی خلافت تلے مسلم افواج کے منظم جہاد سے ہی ہو گی پس اس کے لیے پہلے نبوت کے طریقے پر خلافت کے قیام کی ضرورت ہے۔ اس لیے پاکستان کے مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ پاکستان کو نبوت کے طریقے پر خلافت کے قیام کے لیے نقطہ آغاز بنائیں اور پوری مسلم دنیا کے علاقوں، وسائل اور افواج کو ا س کے جھنڈے تلے یکجا کریں ۔ تب خلافت مسلم افواج کو فلسطین کی آزادی کے لیے حرکت میں لائے گی اور اُس عظیم شان فوج کا حرکت میں آنا ہی یہودی وجود کے خاتمے کا باعث بن جائے گا۔
لَأَنتُمْ أَشَدُّ رَهْبَةً فِى صُدُورِهِمْ مِّنَ ٱللَّهِ ذٰلِكَ بِأَنَّهُمْ قَوْمٌ لاَّ يَفْقَهُونَ
"(مسلمانو) تمہاری ہیبت ان کے دلوں میں اللہ سے بھی بڑھ کر ہے اس لیے کہ یہ بے سمجھ لوگ ہیں”(الحشر:13)
ولایہ پاکستان میں حزب التحریر کا میڈیا آفس